ریلائنس جیو کا عالمی ریکارڈ | ڈیٹا ٹریفک میں دنیا کی نمبر ایک کمپنی بن گئی

یو این آئی

نئی دہلی//بھارتی ٹیلی کام سیکٹر میں اپنا تسلط قائم کرنے کے بعد ریلائنس جیو نے ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ریلائنس جیوڈیٹا ٹریفک میں دنیا کی نمبر ایک کمپنی بن گئی ہے ۔پچھلی سہ ماہی میں کل ڈیٹا ٹریفک 40.9 ایگزابائٹس ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی چائنا موبائل جو کہ اب تک ڈیٹا ٹریفک میں دنیا کی نمبر ون کمپنی تھی، دوسرے نمبر پر کھسک گئی۔اس کے نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت سہ ماہی میں 40 ایگزابائٹس سے کم رہی۔ ایک اور چینی کمپنی چائنا ٹیلی کام ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں تیسرے نمبر پر جبکہ بھارتی ائرٹیل چوتھے نمبر پر رہی۔ دنیا بھر کی ٹیلی کام کمپنیوں کے ڈیٹا ٹریفک اورصارفین بیس پر نظر رکھنے والے ٹی اے فیشینٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دیں۔5جی خدمات کے آغاز کے بعد ریلائنس جیو کے ڈیٹا کی کھپت میں پچھلے سال کے مقابلے 35.2فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ جیو کا ٹیرو 5جی نیٹ ورک اور جیو ایٔر فائبر کی توسیع ہے۔ جیو نیٹ ورک ریلائنس جیو کے سہ ماہی نتائج کے مطابق 108 ملین صارفین کو جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک میں شامل کیا گیا ہے اور جیو کے کل ڈیٹا ٹریفک کا تقریباً 28 فیصد اب 5 جی نیٹ ورک سے آ رہا ہے۔ دوسری طرف جیو ایٔر فائبر نے بھی ملک بھر کے 5900 شہروں میں اپنی خدمات شروع کر دی ہیں۔حال ہی میں جاری کردہ سہ ماہی نتائج میں کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جیو نیٹ ورک پر فی صارف ماہانہ ڈیٹا کی کھپت بڑھ کر 28.7 جی بی ہو گئی ہے، جو تین سال پہلے صرف 13.3 جی بی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ 2018 میں ہندوستان میں ایک سہ ماہی کیلئے کل موبائل ڈیٹا ٹریفک صرف 4.5 ایگزابائٹس تھا۔