جموں// ریاست جموں وکشمیر میںڈوگرہ طبقہ سے وابستہ آخری حکمران مہاراجہ ہرسنگھ کی یاد میں ڈوگرہ صدر سبھا نے گزشتہ برسوں کی طرح اس برس بھی مہاراجہ ہری سنگھ کی یوم پیدائش کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔سبھا کے صدر گلچین سنگھ چاڑک نے سبھا کے دیگرا رکان کے ساتھ سابق حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر گلچین سنگھ چاڑک نے مہاراجہ ہری سنگھ کی یوم جینتی پر سرکاری طورپر چھٹی کااعلان نہ کئے جانے پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرکے لوگ، ملک اور غیرممالک میں رہائش پذیر شہری مہاراجہ ہری سنگھ کی بہت عزت وقدر کرتے ہیں لیکن افسوس کامقام ہے کہ ریاستی ایوان میں قرار داد پاس ہونے کے باوجودبھی اس دن کو سرکاری طورپر چھٹی کااعلان نہیں کیاجاتاہے۔ ڈوگرہ صدرسبھا نے سابق ریاستی حکمران کی حصولیابیوں اورطرز زندگی پر روشنی ڈالنے کیلئے بحث ومباحثہ کاانعقادبھی کرایا جس میںڈوگرہ حکمران کے دوران سیکولر ازم کے علاوہ جنسی مساوات اور خواتین کی تعلیم پر زوردیاگیا ۔مقررین نے563 ریاستوں کی طرح مہاراجہ کے بھارت کے ساتھ انحصار کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست جمہوری ملک کا حصہ ہے ۔ اس موقع پرمیجرجنرل جی ایس جموال کے علاوہ کرنل کرن سنگھ جموال‘ پریم ساگر گپتا برگیڈئر ایم ایس جموال‘ کرنل ڈی آر گپتا‘ برگیڈئر ایم ایس جموال‘ میجرجنرل سونیتاکپور‘جنک کھجوریہ‘گھمبیردیو سنگھ چاڑک‘کلبیرسنگھ‘سمر دیو سنگھ چاڑک‘امانت علی شاہ ‘حکومت سنگھ‘شنکر سنگھ‘داس ڈوگرہ‘یشپال گپتا‘جی ایم منگل وغیرہ موجود رہے۔