ڈوڈہ کے میدانی علاقوں میں شدید بارش و پہاڑوں پر تازہ برفباری رابطہ سڑکیں زیر آب، ندی نالوں میں طغیانی، ضلع میں تعلیمی ادارے بند رہے

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ کے روز دن بھر بارشوں و پہاڑوں پر تازہ برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں معمولات زندگی متاثر ہوئی۔اس دوران ڈوڈہ ٹھاٹھری و بھدرواہ گندوہ بھلیسہ کی رابطہ سڑکیں زیر آب ہوئیں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے. خراب موسم کے باعث انتظامیہ نے ضلع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیاگیا۔اطلاعات کے مطابق جمعہ و ہفتہ کی درمیانی شب کو ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ بھلیسہ کے میدانی علاقوں میں شدید بارش و پہاڑوں پر تازہ برفباری و تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا جو ہفتہ کو دن بھر جاری رہا. بارشوں و تیز ہواؤں و بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور عوامی زندگی مفلوج ہو ہوئی. اس دوران بجلی کے ترسیلی نظام کو پہنچے نقصان پر سب ڈویڑن گندوہ و ٹھاٹھری کے درجنوں دیہات میں 10 گھنٹے بعد بجلی نظام بحال کیا گیا وہیں کئی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی بھی کمی پائی گئی ہے اور رابطہ سڑکیں زیر آب ہوئیں ہیں. ندی نالوں و دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور کئی پکڈنڈی راستے تباہ ہوئے ہیں. شدید بارشوں کے باعث انتظامیہ نے ضلع میں ہفتہ کے روز تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے احتیاط کریں اور ندی نالوں و پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے سے احتیاط کریں۔