گول کلی مستا کی لڑکی کی لاش سلال ڈیم سے 11روز بعد برآمد

زاہد بشیر

گول//مہورگلاب گڑھ برنسال میں گول کلی مستا کی ایک اٹھارہ سالہ لڑکی منیرہ بانو دختر عبد الرشید نالہ پارکرتی ہوئی بہہ گئی تھی کافی تلاش کے بعد نعش برآمد نہیں ہو پائی ۔یہ واقعہ 29اپریل کو پیش آیا تھا ۔بتایاجاتاہے کہ منیرہ بانو وہاں نزدیکی رشتہ دار کے ہاں شادی کے سلسلے میں جا رہی تھی جن کے ہمراہ دیگر لوگ بھی تھے کہ اس دوران شدیدبارشوں کے بیچ وہ ایک نالہ پار کر رہی تھی جس پر عارضی لکڑی کا پل بناہوا تھا اور اس دوران پانی کا کافی زیادہ بھائو آیا جس نے اس لڑکی کو بہالیااور ساتھ میں دیگر لوگوں نے کافی شور مچایا اور نالے کے زیادہ پانی نے لڑکی کو بہا لیا اور اس دوران مقامی لوگوں نے بھی لڑکی کو ڈھونڈنے کی کوشش کی تھی لیکن کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ۔11روز بعد نیشنل ہائڈرو پاور پروجیکٹ سلال ڈیم سے ایس ڈی آر ایف ٹیم نے ایک نعش برآمد کی اور بعد میں اس کی شناخت منیرہ بانو کے طو رپر کی گئی۔ ورثاء سلال ریاسی گئے جہاں سے انہوں نے لاش کو لا کرسپرد خاک کیا۔