ڈوڈہ ضلع سے 45 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سفر محمود پر روانہ

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع سے 45عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سفر محمود پر روانہ ہوا۔ روانگی سے قبل مقامی رضا کار تنظیموں کی جانب سے ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں عازمین کے لئے طعام کا انتظام کیا گیا تھا جہاں سے عزیز و اقارب و بھاری تعداد میں لوگوں نے فلک شگاف نعروں و بلند تکبیر کے ساتھ رخصت کیا۔ڈاک بنگلہ ڈوڈہ سے ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ نے ایس ایس پی جاوید اقبال و دیگر انتظامیہ کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھا کر عازمین کے قافلے کو خصوصی ایس آر ٹی سی بسوں کے ذریعے سرینگر کے لئے روانہ کیا۔وہاں سے کل مدینہ منورہ کے لئے روانگی ہو گی.45 عازمین میں سے 23 کا تعلق ڈوڈہ سے جبکہ بھدرواہ سے 4،ٹھاٹھری سے 7 و گندوہ سے 11 ہیں۔