حاجی محمد شفیع نجار پُر نم آنکھوں سے سپرد خاک سیاسی ، سماجی تنظیموں کے علاوہ پرانگ ایسو سی ایشن نے تعزیت کا اظہار کیا

زاہد بشیر
گول// گول کی معروف شخصیت ہر دلعزیز ریٹائر اے ایس آئی پولیس حاجی محمد شفیع نجار ولد محمد اکبر نجار سکنہ اپر دلوا تحصیل گول ضلع رام بن بوجہ طویل علالت کے بعد بالآخر عالم فنا سے عالم بقا کی طرف کوچ کر گئے مرحوم ایک نیک سیرت بلند اخلاق اور غریبوں کا ہمدرد اور اعلیٰ شخصیت کا مالک تھے اور صوم و صلوٰۃ کا پابند تھا متوفیہ دوران ملازمت بھی پابند صوم و صلوٰۃ تھے۔ مرحوم کی تجہیز و تکفین دن کے ساڑھے بارہ بجے اپنے آبائی قبرستان بمقام اپر دلوا گول پرنم و آشک بار آنکھوں سے سپردِ خاک کیا گیا۔ مرحوم کے نمازے جنازہ میں دور دور گردونواح علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔مرحوم کی اچانک وفات پر سب ڈویژن گول کی تمام عوام و سماجی تنظیموں،پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی گول،ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن سب ڈویژن گول ،اصلاح معاشرہ سب ڈویژن گول و ادبی انجمنوں، پولیس پرانگ ایسوسیشن جموں وکشمیر ضلع رام بن نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام خاص عطا فرمائے اورمرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔