ٹاٹا موبائل کی ٹکر سے عمر رسیدہ شخص جاں بحق

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے مرمت علاقہ میں گذشتہ شام پیش آئے حادثہ میں ایک عمر رسیدہ شخص جاں بحق ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبری نے منی بس اسٹینڈ گوہا میں عمر رسیدہ شخص کو ٹکر ماری اور جو شدید زخمی ہوا۔ اس حادثہ کے فوراً بعد پولیس و مقامی لوگوں موقع پر پہنچے اور زخمی شخص کو سی ایچ سی گوہا منتقل گیا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا اور کچھ دیر بعد ہی وہاں دم توڑ دیا۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے گاڑی کو ضبط و ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے. مہلک شخص کی شناخت شب(75) لال ولد امر ناتھ ساکنہ گوہا کے طور بتائی جاتی ہے۔