ڈوڈہ//کء دنوں سے موسم خوشگوار رہنے کے بعد پیر کے روز اچانک تبدیلی آگئی اور دوران شب تیز بارش کے بعد دوپہر تک کبھی دھوپ، کبھی ابر آلود رہا تاہم پیر کو بعد دوپہر ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں بارش و تیز ہوائیں شروع ہوئیں جو آخری اطلاع تک جاری تھیں۔بارشوں و تیز ہواؤں سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور ٹھاٹھری، بھلیسہ و بھدرواہ کے کئی دیہات میں بجلی کے ترسیلی نظام کو نقصان پہنچا ہے تاہم محکمہ کے مطابق تیز ہوائیں چلنے سے بجلی معطل رکھی ہے اور آندھی رکتے ہی بجلی چالو ہوگی۔