جموں//قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے ایوان کی کاروائی چلانے کیلئے تین ارکان پر مشتمل چئیر مینوں کا ایک پینل نامزد کیا ۔ سپیکر موصوف نے اس پینل کیلئے محمد شفیع اوڑی ، محمد یوسف تاریگامی اور سکھنندن کمار کو نامزد کیا تا کہ وہ ضرورت پڑنے پر کاروائی کی صدارت کر سکیں ۔