سرینگر// ضلع بڈگام کے وانگواس وانی محلہ چاڈورہ علاقے میں آگ کی ایک بھیانک واردات کے دوران چار رہائشی مکانات سمیت پانچ ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے ۔فائر اینڈ ایمرجنسی بڈگام کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ چاڈورہ کے وانگواس وانی محلہ علاقے میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے متصل مزید دو مکانوں اور گائو خانے کو لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران تین مکانات اور ایک گائو خانہ خاکستر ہوا ۔مقامی پٹواری فیروز احمد نے بتایا کہ ‘وانگواس چاڈورہ میں آگ کی واردات کے دوران چار غیر رہائشی سمیت پانچ مکانات خاکستر ہوئے۔ انہوں نے متاثرین کی شناخت غلام حسن ولد محمد عبدا ﷲ وانی، علی محمد ولد محمد عبدا ﷲ وانی، عبدالخالق ولد غلام محمد وانی، غلام قادر ولد محمد رمضان وانی، نذیر احمد ولد عبدالحد وانی کے بطورکی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہا ت جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔