عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولیس نے سخت پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) 1978 کے تحت ایک ملی ٹینٹ ساتھی اور ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف PIT-NDPS.Maps کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک مسلسل مہم میں، اونتی پورہ میں پولیس نے PSA کے تحت ایک دہشت گرد ساتھی اور ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پریوینشن آف ایلسیٹ ٹریفک ان نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (PIT-NDPS) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹ کے ساتھی، جس کا نام سہیل فاروق لون عرف صہبا ہے، لون محلہ نگین پورہ ریشی پورہ ترال کا رہائشی ہے، مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کے احکامات حاصل کرنے کے بعد پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔