راجوری //پی ڈی پی کی طرف سے یوم تاسیس کے سلسلے میں راجوری میں بھی ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ڈاک بنگلہ راجوری میں منعقد ہوئی اس تقریب میں پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری و ممبراسمبلی قمر حسین ، ایم ایل سی سریندر چوہدری ، اوقاف ایڈمنسٹریٹر عبدالقیوم ڈار ، پی ڈی پی ضلع صدر اعجاز مرزا ودیگرکارکنان بھی موجودتھے ۔اس موقعہ پر پارٹی لیڈران نے مرحوم مفتی محمد سعید کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ جب ریاست ایک مشکل دور سے گزر رہی تھی تو اس وقت مرحوم مفتی نے اس کو سہارا دیااور ایک سچے قائد کی طرح اسے صحیح سمت لے گئے ۔ممبراسمبلی چوہدری قمر حسین نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دونوں جماعتیں اوچھی سیاست پر اتر آئی ہیں اور وہ ریاست کو پھر سے مشکل دور میں دھکیلناچاہ رہی ہیں ۔تقریب میں ضلع نائب صدر چوہدری میر حسین ،ایڈووکیٹ تعظیم ڈار، حاجی جمشید ، زبیر شاہ ، اقبال رینا، منشی عالم دین ،غلام حیدر آتش ، طاہر لون ، اقبال شاہ ، سید منظور شاہ ، گفتار چوہدری ، ماجد شاہ ، آصف بٹ ودیگران بھی موجودتھے ۔