راجوری // محکمہ پی ایچ ای میں کام کررہے عارضی ملازمین عرصہ دراز سے تنخواہوں سے محروم ہیں جن کی مشکلات میں روزانہ اضافہ ہوتاجارہاہے ۔انٹک ضلع صدر طاہر شال کی صدارت میں ان ملازمین نے ایگزیکٹوانجینئر دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اورمطالبہ کیاکہ ان کی تنخواہیں واگزار کی جائیں ۔اس موقعہ پر طاہر شال نے کہا کہ عوام کو دن رات پانی سپلائی کرنے والے سینکڑوں ملازمین کو محکمہ لمبے عرصہ سے تنخواہ نہیں دے رہا جس کی وجہ سے وہ شدید مشکلات کاسامناکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے معمولی اجرت پر کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین بھکمری کا شکار ہورہے ہیں جن کے اخراجات پورے نہیں ہوپارہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہئے کہ وہ ان ملازمین کو وقت پر اجرت فراہم کرے۔