جموں//پی ایچ ای، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے وزیر شام لال چودھری نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران ان محکموں کی جانب سے عملائے جارہے پروجیکٹوں کی عمل آوری کا جائیزہ لیا۔وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کے کاموں میں تیزی لائیں تا کہ ان کی تکمیل کو جلد از جلد یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے جموں صوبے میں تمام واٹر سپلائی کنکشنوں کو باقاعدہ بنانے کی ہدایت دی۔وزیر کو آر ایس پورہ اور کٹھوعہ واٹر سپلائی سکیموں کی موجودہ حالت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سکیموں کو موثر ڈھنگ سے عملایا جانا چاہئے۔شام چودھری نے افسروں پر زور دیا کہ وہ فیلڈ کا دورہ کر کے لوگوں کی ہر سطح پر راحت رسانی کریں۔میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔