کوٹرنکہ// ضلع راجوری کے اسمبلی حلقہ درہال بدھل کے پیڑی نالے میں سڑکوں پر گاڑیوں کا چلنا محال ہے کیونکہ پیڑی تا مندرگالہ،پروڑی گجراں، ساکری، درہال سڑکوں پر بڑے بڑے کھڈے پڑے ہوئے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق سڑکوں کی حالت اس قدر خراب ہے کہ جہاں گھوڑے بھی نہیں چل پاتے ۔جاوید احمد ،عبدالرزاق اورمحمد شفیع نے کہا کہ یہاں تمام سڑکیں خستہ حالی کاشکار ہیںاور اس جانب کوئی دھیان نہیں دیاجارہا۔انہوںنے کہاکہ ان سڑکوں کا کام کئی سال قبل شروع ہواتھا جو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ رہا۔انہوںنے محکمہ تعمیرات عامہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا۔