جموں//کانگریس پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے این ڈی اے کی مرکزی سرکار کے خلاف جمعرات کو یہاں شہیدی چوک میں احتجاجی مظاہرے کئے ۔اس دوران مظاہرے کی قیادت سینئرکانگریس لیڈررمن بھلہ کررہے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ذرائع کے مطابق کانگریس پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف جمعرات کوشہیدی چوک جموں میں اپنی آواز بلند کی ۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس لیڈران وکارکنان نے جموں میں احتجاج بھی کیا ۔ذرائع کے مطابق کانگریس لیڈران وکارکنان کی ایک خاصی تعداد پارٹی ہیڈ کوارٹر شہیدچوک میں جمع ہوئی ،جہاں شہیدک چوک میں کانگریس لیڈران نے پہلے دھرنا دیا ۔کانگریس لیڈران وکارکنان نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیٹرو لیم مصنو عات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ احتجاجی سیاسی کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ باز ی بھی کی ۔انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بلاجواز قرار دیا ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کی عام کش پالیسیوں کے نتیجے میں آدمی کو مشکلات ومسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مہنگا ئی کا بوجھ آدمی کے پہنچ سے باہر ہو تا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی عوام میںاضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔اس موقعہ پررمن بھلہ ودیگرکانگریس لیڈران نے کہا کہ ملکی عوام میں اس وقت جو اضطراب پایا جارہا ہے ،وہ مرکزی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکے عوام بھی حکومت کی عوا م کش پالیسیوں کے باعث شدید ترین مشکلات ومسائل سے دوچار ہیں ۔انہوں نے بی جے پی اور پی ڈی پی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں جبکہ عوامی خواہشات کی کوئی پر واہ نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے حکومتی اتحاد عوامی حامل کے مسائل پر غیر سنجیدہ کا مظاہرہ کررہا ہے اور دونوں حکومتی پارٹیاں ایک پیج پر ہے ۔