جموں// محکمہ داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل پولیس جیل (خانہ جات) کوسزایافتہ قیدیوں کو خصوصی پیرول پررہا کرنے کااختیار دیا ہے،جس میں کووِڈ- 19کی صورتحال میں بہتری نہ آنے کی صورت میں مزید دوماہ کیلئے توسیع کی جاسکتی ہے۔ایک حکم کے مطابق ضابطہ فوجداری 1973کی شق432کی ذیلی شق(5) کے تحت حکومت نے جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل(جیل خانہ جات) کوجموں کشمیر کے سزائوں کو التواء میں رکھنے کے قواعد 2020کے تحت اس بات کااختیار دیا ہے کہ وہ حکومتی حکم نمبر100داخلہ2020تاریخ 02-04-2020کے تحت قیدیوں کو پیرول پر رہاکرے،جس میں جموں کشمیرمیںکووِڈ- 19کی صورتحال میں بہتری نہ ہونے کی صورت میں مزید دو ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے ۔