اوڑی،گاندربل//سرحدی قصبہ اوڑی کے زہن پورہ بونیار نامی گاوں میں میں 75 سالہ شہری اس وقت ایک پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بنا جب وہ گھر سے نزدیکی جنگل کے لیے روانہ ہوا تھا مگر راستے میں پہاڑی سے گر کر اسکی موت واقعہ ہوئی ۔مذکورہ شہری کی لاش مقامی لوگوں نے ایک کھائی سے برآمد کی جس کی شناخت حاجی شازمان خان ساکن زہن پورہ بونیار کے بطور ہوئی ہے۔اس دوران بارسو گاندربل کے مقام پرمیٹاڈار اور آٹو لوڈکیریئر کے درمیان ٹکر ہونے کے باعث آٹو لوڈ کئریر میں سوار 7 افراد زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق بارسو کے مقام پر میٹاڈار زیر نمبر JKOIF_9303کی ٹکر مخالف سمت سے آرپے رہئے آٹو لوڈ کئریر زیر نمبر JK15_3193کے کے ساتھ ہوئی۔بتایا جاتا ہے کہ آٹو لوڈ کئریر کے پچھلے حصہ میں برتنوں سمیت سوار سات آشپاز زخمی ہوئے۔سبھی زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے ان کو مزید علاج کے لیے میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کردیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 53/2018 درج کرلیا ہے ۔