مینڈھر//منکوٹ تحصیل کے سمکن علاقہ میں واقع پوٹھی شریف زیارت پرعرس کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی ۔یہ عرس ہر سال جوش و خروش سے منایا جاتا ہے اور عام لوگوں کے علاو علماء بھی اس میںشرکت کرتے ہیں۔عرس کی نگرانی تحصیلدار مینڈھر جو اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں ،نے کی ۔اس دوران دن بھر لوگوں کا آجا جانا لگا رہا اورعلمائے دین نے اسلامی موضوعات پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو دین کے راستے پر چلنے کی تلقین کی۔ یہ زیارت ایک پہاڑی علاقے میں واقع ہے اور اس کی تعمیر بھی شروع کی گئی ہے ۔ عرس کے علاوہ بھی سینکڑوں لوگ دن بھر زیارت شریف پر آتے رہتے ہیں اور لوگوں کا میلہ لگا رہتا ہے ۔مقامی لوگوں نے ایڈمنسٹریٹر کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ جب سے انہوںنے عہدہ سنبھالاہے تب سے شعبے میں ترقی ہونے لگی ہے اور زیارتوں میں کام ہورہاہے۔