پونچھ//یشپال شرما فائونڈیشن پونچھ کے رضاکار نہ صرف پونچھ میں بلکہ پورے جموں کشمیر میں عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ فائونڈیشن کے ایک اور رضاکار نے پونچھ سے راجوری جا کر ایک ضرورت مند کے لئے خون کا عطیہ کر کے اس کی جان بچائی۔یشپال شرما فائونڈیشن کے اعلیٰ رکن ڈاکٹر ادیش پال شرما نے بتایا کہ پونچھ ضلع ہسپتال میں زیر علاج ایک غریب مریض کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری بہتر علاج کے لئے منتقل کیاگیاتھا جہاں ڈاکٹروں نے مریض کے لئے خون کا بند و بست کرنے کیلئے کہا جبکہ اس معاملہ کا جب فائونڈیشن کے رضا کار انمول کوچر کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ رضاکارانہ طور پر مریض کے لئے خون عطیہ کرنے کو تیار ہوئے ۔انھوں نے کہا کہ فائونڈیشن کے اہم رکن منش اور راہول فوری طور پر ان کے ساتھ روانہ ہوئے اور راجوری پہنچ کر مریض کے لئے خون عطیہ کیاگیا۔