سرینگر/جمعرات کو بھارت اور پاکستانی کی افواج نے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر ایک بار پھر ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر گولیاں چلائیں۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کا بھارتی فورسز نے بھر پور جواب دیا۔
راجوری اور پونچھ اضلاع میں دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو گذشتہ آٹھ روز سے لگاتار نشانہ بنارہی ہیں۔