مینڈھر//جاوید اقبال//پاکستانی فوج کی فائرنگ سے مینڈھر کے بالاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔منگل دن کے ایک بجے بالاکوٹ کے سرحدی علاقہ میں فائرنگ اور گولہ باری شرو ع ہوئی جس دوران گورکھا ریجمنٹ سے تعلق رکھنے والاایک اہلکار سنائپر رائفل کی گولی کی زد میں آکر زخمی ہواجسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیاتاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دیا۔اس کی شناخت نائیک مہندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے ۔گزشتہ روز بھی بالاکوٹ میں بی ایس ایف سے وابستہ ایک اہلکار خرم رام چاریہ سنائپر گولی کاشکار بن کر زخمی ہواتھا۔