پونچھ//ضلع پولیس پونچھ نے ضلع انتظامیہ پونچھ کے تعاون ڈی سی آفس پونچھ سے ایک ریلی نکالی گئی جسے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ریلی قلعہ کے قریب سے گزرتے ہوئے سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں ختتام پذیر ہوئی ۔ جہاں پولیس کی جانب سے مارچ پاس کیا گیا جس میں ضلع پولیس سی آر پی ایف اور دیگر حفاظتی عملوں کے دستوں نے شمولیت کی مارچ پاس کو سلامی ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ طارق احمد زرگر اور ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے دی۔اس دوران ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیاجس میںایم ایل سی یشپال شرما، ایم ایل سی پردیپ شرما، سابق ڈپٹی چیرمین قانون ساز کونسل جہانگیر میر، کمانڈر 93 انفنٹری برگیڈاے ایس پینڈارکر، اے ڈی ڈی سی پونچھ عبدالحمید، اے ڈی سی پونچھ ڈاکٹر بشارت انقلابی اے ایس پی پونچھ اور دیگر پولیس اور سول افسران بھی موجود رہے۔اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 31 اکتوبر کا دن پورے ملک میں بڑے ہی جوش خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن جو کہ جمہوریہ ہند کے بانیوں میں سے ایک سردار ولبھ بھائی پٹیل کے سال گرہ کی یاد میں منایا جاتا ہے وہیںاس دن کو’’ راشٹریہ ایکتا دیوس‘‘ کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے تاکہ ملک کے اتحاد، سالمیت اور سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے حکومت کے عزم کو زیادہ مستحکم بنایا جاسکے اور اس کی تجدید کی جاسکے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو گلہائے عقیدت نذر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل کا تعلق اس سیاسی فہم و فراست کی حامل قیادت سے تھا جس نے نہ صرف جدوجہد آزادی میں مؤثر تعاون دیا بلکہ آزادی کے بعد بھی قومی تعمیرنو میں رہنمائی کے فرائض انجام دئے۔انہوں نے کہا کہ پٹیل اس حقیقت سے پوری طرح واقف تھے کہ آزاد بھارت کو اپنی سول عسکری اور انتظامی بیوروکریسی کو چلانے کے لئے ایک مضبوط فریم کی ضرورت ہے۔ ان کا ادارہ جاتی نظام میں اعتماد جیسے منظم کمان پر مبنی فوج اور ایک منظم بیوروکریسی دراصل ایک رحمت ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پٹیل ہی تھے جنھوں نے مناسب وقت پر ل کشدیپ کی بندرگاہ پر بھارتی بحریہ کو بھیجا تھا کیونکہ پاکستان بھی عسکری طور پر اہمیت کے حامل جزائر پر قبضہ کرنے کا خواہشمند تھا۔ انھوں نے بھارت اور چین کے درمیان، تبت کو ایک آزاد خطہ قرار دیے جانے پر بھی زور دیا، جس کا تذکرہ پنڈت جواہر لعل نہرو کے ساتھ ان کی خط و کتابت میں تلاش کیا جاسکتا ہے۔اس دوران عہد لینے کی تقریب بھی منعقد کی گئی ۔