پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایات پر ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے پیش نظر افسران کے ایک ٹیم نے بازار کی چیکنگ کے دوران دوکانداروں کی جانب سے فروخت کی جا رہی اشیاء، خاص طور پر سبزیاں، پھل، گوشت اور مرغوں کا جائزہ لیکر غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے چالان کاٹے۔افسران نے اپنے دورہ کے دوران ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی اور ان کو تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دی ۔ اس موقعہ پرمیٹرولوجی کی جانب سے بھی گھریلو سلنڈر کے استعمال کرنے والوں کو5500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر بازار کا مشترکہ معائنہ کرنے والی ٹیم میںتحصیلدار حویلی جہانگیر احمد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ امور صارفین نصیب احمد، سی ای او میونسپل کمیٹی پونچھ ارشاد صوفی اور اسسٹنٹ کنٹرولر لیگل میٹرولوجی اور لیگل میٹرولوجی کے انسپکٹر سمیت دیگر فیلڈ افسران بھی شامل تھے۔