محتشم احتشام
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں طوفانی سیلاب سے ہر طرف ازحد نقصان ہوا ہے۔ اس دوران ضلع سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔پہنچ کے صدر مقام سے چند کلومیٹر کی دوڑی پرواہ کا گاؤں ڈینگلا جنیاڑ میں بھی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے کئی سڑکیں تباہ ہو گئی اور لوگوں کی فصلوں کو بھی ازحد نقصان پہنچا۔معروف مذہبی و سماج شخصیت مولانا بشارت سقافی نے ضلع انتظامیہ پونچھ سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ تباہ کن اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) سے پنچایت ڈینگلہ جنیاڑ میں ہونے والے وسیع پیمانے پر نقصانات کا فوری سروے کروا کر متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ اور امداد فراہم کی جائے۔مولانا نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے متعدد رہائشی مکانات، زرعی اراضی، فصلیں، مویشی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث متاثرہ خاندان سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور مالی معاونت وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور متعلقہ محکموں سے اپیل کی کہ نقصان کا شفاف اور جامع تخمینہ لگایا جائے اور متاثرہ افراد کو بلا تاخیر سرکاری معاوضہ فراہم کیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے تباہ شدہ سڑکوں، بجلی، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی جلد بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر مالی امداد، خوراک، عارضی رہائش اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ اس قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کر سکیں۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ تمام خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر، حوصلے اور جلد معمولاتِ زندگی کی بحالی کی دعا بھی کی۔