پونچھ//پونچھ حد متارکہ پرہند پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کی وجہ سے ایک 13سالہ گلناز اختر دختر محمد نذیر ساکن کرماڑا زخمی ہو گئیں جسے زخمی حالت میں ضلع اسپتال پونچھ علاج و معالجے کے لئے داخل کیا گیا ۔فوجی ترجمان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کی دوپہر 12بجے پاکستانی افواج نے چھوٹے ہتھیاروں سے بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشان بنایا جس کا جواب بھارتی فوج نے بھی برابر کے ہتھیاروں سے دیا۔ گولہ باری کی وجہ سے ایک کمسن بچی زخمی ہوئی۔