تھنہ منڈی // پولیس نے تھنہ منڈی کے خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے یتیموں اور بیوائوں میں ملبوسات تقسیم کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں احاطہ پولیس اسٹیشن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسکی سربراہی سب ڈیویژنل پولیس آفیسر تھنہ منڈی افتخار احمد چوہدری نے کی۔انسپکٹر کرن چلوترہ نے دیگر پولیس افسران و ملازمین کی موجودگی میں تحصیل تھنہ منڈی کے نادار اور یتیموں میں ملبوسات تقسیم کئے ۔اس موقعہ پر لوگوں نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس سے وہ امیر تو نہیں ہوجائیںگے لیکن پولیس کی طرف سے پیار،محبت اور بھائی چارے کا ایک پیغام ملاہے ۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کی تقریبات آئندہ بھی منعقد ہوتی رہنی چاہئیں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تال میل بنارہے اور تعلقات میں بگاڑ نہ آئے ۔ دریں اثناء ایس ایس پی راجوری نے ڈگری کالج تھنہ منڈی میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں مقامی معززین اور سماجی کارکنان بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جنہیں ایس ایس پی نے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔