مینڈھر//پولیس پر گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مینڈھر کے علا قہ ہر نی علاقے میں لو گو ں نے شدیداحتجاج کیاجس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک مینڈھر۔سرنکوٹ روڈ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند رہی ۔ مظاہر ین نے الز ام تھاکہ گز شتہ روزپو لیس نے ہر نی میں ایک گھر پرچھا پہ مارا اور اس دو ران پو لیس اہلکارو ں نے گھر کے اندر داخل ہوکر تو ڑ پھو ڑ کی ۔ ان کاکہناتھاکہ پولیس نے گھر میں مو جود افراد کے ساتھ بد کلا می بھی کی ۔مظاہرین نے سڑک کو بند کرکے پولیس کے خلاف نعرے لگائے ۔ احتجاج کی خبر ملتے ہی ایس ڈی پی او مینڈھر ریا ض تا نترے دیگر پو لیس افسر ان کے ساتھ مو قعہ پر پہنچے اور مظا ہر ین سے با ت چیت کرکے ان کو یقین دلایاکہ اگر کسی پولیس اہلکار نے توڑ پھوڑ کی ہوگی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ پولیس پر بدکلامی سے پیش آنے والے الزامات کی تحقیقات بھی ہوگی ۔اسی یقین دہانی پر لو گو ں نے احتجاج ختم کیا اور سڑ ک کو ٹر یفک کی آمد رفت کے لئے بحال کیاگیا ۔اس ضمن میں جب ایس ڈی پی او مینڈھر ریا ض تا نتر ے سے رابطہ کیا گیاتو انہو ں نے بتا یا کہ گز شتہ دنو ں ہر نی علا قہ سے ایک نوزائدہ بچی ملی تھی جس کے بعد پو لیس نے کچھ لو گو ںکی نشاند ہی کی رات کوپو لیس نے ہر نی میں ایک گھر میں چھا پہ بھی ما را لیکن لو گو ں نے ملزم کو بھگا دیا ۔انہوںنے کہاکہ پولیس بہت جلد ملزمان کو پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیلے گی جن کی شناخت پہلے سے ہی کرلی گئی ہے ۔