راجوری //جموں وکشمیر پولیس نے راجوری ضلع میں کووڈ کے اس مشکل وقت میں ’مہربانی کا میز ‘لگایا جس کے دوران ساز و سامان کے پیکٹ رکھے گئے تاکہ مشکل وقت میں غریب کنبوں میں تقسیم کئے جاسکیں ۔ایس ایچ او راجوری سمیر جیلانی کی قیادت میں راجوری پولیس سٹیشن کی ایک ٹیم نے پولیس سٹیشن کے باہر مذکورہ میز لگایا جس کے دوران غریبوں میں راشن و دیگر ساز و سامان کے پیکٹ تقسیم کئے گئے ۔رضاکارانہ بنیادوں پر کام کرنے والے پولیس اہلکاروں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں غریب کنبہ کے افراد راشن ودیگر سہولیات کیلئے رجوع کر سکتے ہیں ۔راجوری کے معززین نے جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی ۔