ماسکو//روسی صدرولادمیرپیوٹن نے ملک میں تیار ہونیوالی ایک اور کورونا ویکسین کے جلد منظور ہونے کا دعویٰ کردیا۔تفصیلات کے مطابق روسی صدرولادمیرپیوٹن کا کہنا ہے کہ ملک میں تیارہونیوالی کورونا کی تیسری ویکسین جلد منظور کر لی جائیگی۔ان کا کہنا ہے کہ ملک میں تیار ہونیوالی کورونا کی تمام ویکسینز محفوظ ہیں۔روسی صدر ولادمیرپیوٹن کی جانب سے یہ بیان فائرز اور بائیوٹیک ویکسین کے موثر ثابت ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیاہے۔