جموں//جموںوکشمیر حکومت نے محکمہ جل شکتی کے مختلف شعبوں کے کام کاج اور اہلکاروں کو آئین کی 74ویں ترمیم کے تحت بلدیاتی اداروں کو منتقل کرنے کو منظوری دی۔اِس ضمن یہاں جاری جل شکتی حکمنامے کے تحت صوبہ کشمیر کیلئے حکومت نے جل شکتی(صحت عامہ) سٹی ڈویژن سری نگر ، صحت عامہ مکینکل ڈویژن سری نگر، پی ایچ ای سٹی سب ڈویژن ، آر ڈبلیو ایس گاندربل اور پی ایچ ای سب ڈویژن لال نگر،پی ایچ ای ڈویژن چاڈورہ کوشہر سری نگر کے حدو د میں واقع واٹر سپلائی سکیموں اور اس سے منسلک بنیاد ی ڈھانچے کی دیکھ ریکھ کے لئے منتقل کرنے کو منظوری دی گئی۔ ساتھ ہی مستقل افسران اور ملازمین کی اسامیوں اور رقومات وغیرہ کو منتقل کیا گیا ہے ۔اسی طرح 140واٹر سپلائی سکیموں اور ان سے منسلک بنیاد ی ڈھانچے سمیت جموں کارپوریشن/ سری نگر میونسپل کارپوریشن کو کام کاج اور دیکھ ریکھ کے لئے منتقل کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی 19میونسپل کونسلروں کے حددو میں آنے والی مختلف سکیموں کے 3222کلومیٹر ترسیلی نیٹ ورک بھی باقاعدہ عملے، کیجول ورکروں، ڈیلی ویجروں سمیت بلدیاتی اداروں کومنتقل کئے گئے ہیں۔بلدیاتی اداروں جنہیں کام کاج اور اہلکار منتقل کئے گئے ہیں ،کو پانی ایس ڈبلیو آر آر اے اور جل شکتی محکمہ کی جانب سے مقرر کئے گئے نرخ پر پانی فراہم کیا جائے گا۔ حکمنامے کے مطابق جل شکتی محکمہ ایک علیحدہ بجٹ ہیڈ کھولے گا تاکہ بلدیاتی اداروں کو کیپکس / او پی ای ایکس رقومات منتقل کئے جاسکیں۔کیجو ل لیبروں ، ڈیلی ویجروں اور دیگر ایسے ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے بھی رقم کارپوریشنوں کو منتقل کی جائے گی۔جل شکتی ( صحت عامہ ) سٹی ڈویژن جموں ، جل شکتی ( صحت عامہ ) سٹی ڈویژن IIجموں ، صحت عامہ میکنیکل ڈویژن شمالی جموں ، صحت عامہ میکنیکل ڈویژن جنوبی جموں اور میکنیکل اربن سرکل جموں سے جموںمیونسپل کارپوریشن کو واٹر سپلائی سیکموں اور اس سے منسلک بنیاد ی ڈھانچے جو جموں شہر کے حدود میں واقع ہوں کے کام کاج اور دیکھ ریکھ کے لئے منتقل کرنے کو منظوری دی ۔حکمنامے کے تحت مستقل افسران اور ملازمین اور رقومات وغیرہ کی منتقلی کو بھی منظوری دی گئی ہے۔