سرینگر/فورسز نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے گوسو نامی علاقے میں کھیت کھلیانوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے گوسو گائوں کے آس پاس موجود کھیتیوں کا محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ آپریشن جنگجوئوں کی کمین گاہوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیاہے۔
گائوں کے کھیتوں میں تلاشی آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے شوپیان ضلع کے ہنڈیو نامی گائوں کو بھی محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
بانڈی پوری ضلع کے کلہامہ علاقے میں بھی فورسز نے آپریشن شروع کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، دونوں شوپیان اور بانڈی پورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی کے بعد فورسز نے محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔