سرنکوٹ // پرنئی پروجیکٹ مزدوریونین نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ان کو دو ماہ سے اجرت نہیں دی گئی ہے جس وجہ سے گھریلو نظام درہم برہم ہوکر رہ گیاہے ۔مزدور یونین کے صدر مزمل ملک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اور تحصیل افسران نے بھی ان کو یقین دلایالیکن عملی طور پر کوئی اقدام نہیںکیاگیاہے جس پر انہیں افسوس ہے ۔انہوںنے کہاکہ انہیں یومیہ صرف ڈھائی سو روپے ہی دیئے جاتے ہیں اور بدقسمتی سے وہ بھی وقت پر نہیںملتے جبکہ وہ بارہ گھنٹے ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس پر امتیاز یہ کہ ان کے پیسے کاٹ لئے جاتے ہیں اور اس کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔انہوںنے کہاکہ اگر ان کو دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں تو پھر کام کس لئے کروایاجارہاہے ،اس سے بہتر ہے کہ اس پروجیکٹ کو ہی بندکردیاجائے ۔