مینڈھر// تعلیمی زون ہر نی کے گو رنمنٹ پر ائمری سکول ڈمال مو ہڑہ کا یہ حال ہے کہ عمارت کے تین کمروں میںسے ایک انتظامیہ کے پاس ہے تو دودیگر کمرے کسی مقامی شخص نے قبضہ میں لے رکھے ہیں جس کے نتیجہ میںطلباء کو شدید گر می میں بھی کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرناپڑتی ہے ۔مقامی لو گو ں کے مطابق گو رنمنٹ پر ائمری سکول ڈمال مو ہڑہ گلہو تہ تین کمرو ں پر مشتمل ہے جن میںسے ایک کمرہ سکول انتظامیہ کے پا س ہے جبکہ باقی دو کمرو ں پر کسی شخص نے قبضہ کر رکھا ہے اوراندر سیمنٹ وغیرہ رکھی ہوئی ہے ۔ان کاکہناہے کہ طلباء در در کی ٹھو کر یں کھا رہے ہیں اور انہیں بیٹھنے کی جگہ نہیں ملتی ۔بچو ں کے والد ین نے کہاکہ شدید گر می میں بچے تعلیم حا صل نہیں کر سکتے کیو نکہ ان کے بیما ر ہونے کا خد شہ ہے۔انہوںنے کہاکہ اس گرمی میں دس منٹ بھی دھوپ میں بیٹھنا مشکل ہے لیکن ان کے بچے دن بھر تپش میں رہتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اگر بچو ں کی یہی حالت رہی تو وہ ان کو سکول نہیں بھیجیں گے اور محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کیاجائے گا۔ اس ضمن میں جب زیڈ ای او ہر نی سے بات کی گئی تو انہوںنے کہا کہ گز شتہ بر سو ں ہو ئی طو فا نی بارش کے بعد انتظامیہ نے مکان گر جانے کے بعد ایک شخص کو ایک کمرہ دیا تھا جس نے سکول کے کمرے میں سامان رکھ کر تا لا مار دیا اور دوباہ اپنے گھر میں بسنے لگا ۔ انہو ں نے کہا کہ کچھ ماہ قبل اس نے دوسرے کمرے میں بھی سامان رکھ کر تا لا ما ر دیا ۔زیڈای او نے مزید بتایاکہ اس ضمن میں انہوںنے پو لیس تھا نہ گو رسائی میں سکول کے کمرے خالی کر وانے کیلئے ایک تحریری درخو است دی ہو ئی ہے جس پر ابھی تک پو لیس نے کوئی بھی کا رروائی نہیں کی ۔انہو ں نے کہا کہ اس ضمن میں انہوں نے دوبا رہ بھی درخو است بھیج دی ہے تا کہ جلد سے جلد پو لیس کا رروائی کر کے سکول کے کمرو ں کو خا لی کروائے۔