مینڈھر//بالاکوٹ میں پانی کی اس قد ر قلت پائی جارہی ہے کہ اب اس معاملے پر لوگ لڑائیاں کرنے لگے ہیں ۔سندوٹ علاقے میں پانی کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی پہنچا ن سابق انسپکٹر سی آر پی ایف محفو ظ خان اور مر تضی خان کے طو پر ہو ئی ہے ۔ علا قہ کے نمبر دار حا جی محمد فاروق نے بتایاکہ عر صہ دراز سے لفٹ اسکیم لگی ہوئی ہے لیکن اس سکیم کا ابھی تک زیا دہ لو گو ں کو فا ئد ہ نہیں مل رہا ۔ انہو ں نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں گز شتہ روز ایک وفد ایس ڈی ایم میندھر سے بھی ملا تھا لیکن منگلوار کی صبح کو بی جے پی لیڈر ذوالفقار پٹھا ن اور ایک سکول ٹیچر اپنے نو حا میو ں سمیت آکر پا ئپو ں کو اُ کھا ڑ کر کسی دوسری جگہ شفٹ کر نے کی کوشش جس پر محفوظ خان نے اعتراض کیا جس پر موصوف اوراس کے بیٹی کی پٹائی کی گئی ۔انہوںنے بتایاکہ اس دوران لوگ جمع ہوگئے لیکن بھاجپاکارکنان وہاںسے بھاگ نکلے ۔ بعد میںزخمی افراد کو سب ضلع اسپتا ل مینڈھر پہنچایا گیاجہا ں پر وہ زیر علا ج ہیں ۔ اس سلسلہ میں ایک تحر یر ی درخو است بھی پو لیس تھا نہ مینڈھر میں دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں جب محکمہ کی ایک افسر سے بات کی گئی تو ان کہنا تھا کہ سنا ہے کہ پا ئپیں اکھا ڑ دی گئی ہیں لیکن ابھی تک ان کے پا س لا ئین مین نے کو ئی بھی شکا یت نہیں کی ،جسیے ہی شکایت آجائے گی تو وہ کارروائی کریںگے ۔