جموں//محکمہ پی ایچ ای ،ایریگیشن اینڈ ایف سی کے زیراہتمام سی سی ڈی یوکے تحت جموں،سانبہ اورکٹھوعہ میں واٹرسینی ٹیشن اینڈہائی جین (ڈبلیواے ایس ایچ ) سے متعلق پانچ روزہ بیداری مہم اختتام پذیرہوگئی ہے۔اس مہم کے تحت 13 پینٹنگ مقابلے اور13سکولی طلباء کی ریلیوں کااہتمام کیاگیاجن کامقصد پانی کے بچائواورصفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کوجانکاری دیناتھا۔ پینٹنگ مقابلوں میں 25طلباء نے حصہ لیا جن میں سے پہلے،دوسرے اورتیسرے مقامات پررہنے والے طلباء کے علاوہ دوتوصیفی انعامات بھی دیئے گئے جبکہ ریلیوں میں 100 سے زائد طلباء وطالبات نے حصہ لیا ۔ریلیوں کے دوران طلباء نے اپنے ہاتھوں میں بینراُٹھارکھے تھے جن پرپانی بچائو زندگی بچائو، کھلے میں شوچ نہ کریں، پانی ٹیسٹ کرواہ پینے جوگے بنائو کے سلوگن درج تھے۔ایگزیکٹیوڈائریکٹرسی سی ڈی یو انجینئرکلدیپ مگوترہ نے لوگوں سے پانی بچانے اورصفائی ستھرائی یقینی بنانے پرزوردیا۔