مینڈھر//مینڈھر کے علاقہ کینی سمکن او رٹوپہ میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی بند ہونے کی شکایت پر محکمہ کے افسران نے موقعہ پر حالات کا جائزہ لیا اور اس دوران چار ملازمین کو ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر اٹیچ کر کے ان کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم جاری کیاگیاہے ۔سابق ممبر پنچائت مکھنا چوہدری نے محکمہ کے اے ای ای سے یہ شکایت کی کہ گزشتہ کئی مہینوں سے علاقہ میں پانی سپلائی نہیں ہو رہا اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کئی کلو میٹر دور سے جا کر پانی لانا پڑتا ہے ۔لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے اے ای ای مینڈھر منیر چوہدری اور متعلقہ محکمہ کے اے ای عبد المجید چوہدری فور طور موقعہ پر پہنچے ۔ لوگوں نے بتایاکہ گزشتہ کئی مہینوں سے پانی سپلائی نہیں ہورہا ا ور ملازمین ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں پانی کی سپلائی چاہیے ۔معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اے ای ای منیر چوہدری نے موقعہ پر چار ملازمین کو دفتر حاضر کرکے ان کی تنخواہ بند کر دی جن میں محمد گلزار،محمد منیر، محمد اعظم، رائیس احمد شامل ہیں ۔ انہوںنے نئے لائن مین تعینات کر کے ان کو ہدایت دی ہے کہ پانی سپلائی بحال کی جائے اور محکمہ تک کوئی شکایت نہیں آنی چاہئے ۔اس اقدام پر مقامی لوگوں نے افسران کا شکریہ ادا کیاہے ۔ اس سلسلہ میں جب اے ای ای سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے چار ملازمین کو اٹیچ کر کے ان کی تنخواہ بند کردی گئی ہے اور ساتھ ہی ان کے خلاف اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیاگیاہے ۔انہوںنے بتایا کہ ان کی جگہ نئے لائن مین بھیج دیئے گئے ہیں تاکہ پانی کی سپلائی بحال کی جا سکے ۔