سرینگر// ٹی بی کے عالمی دن پر جموں وکشمیر میںکئی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔جنوبی ضلع پلوامہ کے ڈسٹرکٹ ٹی بی دفتر کی جانب سے جی این ایم سکول میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹروں کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ڈی پی او پلوامہ ڈاکٹر پرویزہ یاسمین کے علاوہ سی ایم او پلوامہ ڈاکٹر تہمینہ جمیل ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر پلوامہ ڈاکٹر جوہرہ،ڈپٹی میڈیکل سپر انٹنڈیٹ ضلع اسپتال پلوامہ ڈاکٹر میر مشتاق ،ڈاکٹر مسعودہ ،بلاک میڈیکل افسر پلوامہ ڈاکٹر عرفانہ،بلاک میڈیکل افسر ترال ڈاکٹر بشیر احمد ملک،بلاک میڈیکل افسر پانپور ڈاکٹر گلزار،بلاک میڈیکل افسر راجپورہ ڈاکٹر جاوید،بلاک میڈیکل افسر شوپیان ڈاکٹر محمد یوسف نائیکو،ڈاکٹر آفتاب پرنسپل جی این ایم اسکول پلوامہ،ڈاکٹر میر خورشید میڈیکل افسر ڈی ٹی سی پلوامہ،میڈیکل افسر ڈاکٹر وجاہت اور ڈاکٹر محمد اشرف ریشی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرپرویزہ یاسمین نے کہا کہ پلوامہ اور شوپیان میں سال2020 کے دوران 180 افرادٹی بی میں مبتلا پائے گئے جن کا بروقت علاج و معالجہ کیا گیا اور بعض مریض مکمل صحتیاب ہوئے جبکہ کئی مریضوںکا علاج جاری ہے۔اس موقع پر جی این ایم اسکول میں زیر تعلیم طالب علموںنے ٹی بی کے حوالے سے جانکاری فراہم کی۔بعد میں اُنہیں اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ سی ایم او پلوامہ نے بھی موضوع کی مناسبت سے خطاب کیا۔