پونچھ// سرنکوٹ میں ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زونل صدر سرنکوٹ سید محمد یوسف شاہ کی قیادت میں اساتذہ نے زونل ایجوکیشن آفیسر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ آفیسرپر الزام لگایا کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں کوتاہی کر رہی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کے کام نہیں ہو رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک کاغذ پر دستخط کروانے کیلئے اساتذہ کو کئی دنوں تک چکر لگانے پڑتے ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کئی بار اپنے مطالبات کو لے کر زونل ایجوکیشن آفیسر کو مل چکے ہیںمگر ابھی تک کوئی مکمل حل نہیں نکالا گیا جس کے بعد اساتذہ نے تنگ آکر احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔ان اساتذہ نے کہا ہے اگر ان کے مطالبات جن میں CEA سروس بک اور این پی ایس اساتذہ جن کا پیسہ جی پی فنڈ آفس سے واگزار کروانا ہے اگر دو دن کے اندر یہ مطالبات حل نہیں کئے جاتے ہیں تووہ مجبور ہو کر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے آفس کے باہر دھرنا دیں گے جس کی تمام ترذمہ داری زونل ایجوکیشن آفیسر سرنکوٹ پر عائد ہوگی۔اس موقعہ پر خطاب کرنے والوں میںسید یاسر عرفات ،مختار خواجہ ،اعجاز حسین شاہ ،جہانگیر احمد ،نزاکت حسین شاہ ،محمد شمیم ،تعظیم اختر ،محمد اکرم شامل ہیں۔