جموں//قانون سازکونسل کے رکن وکرم رندھاوا نے گرین بیلٹ پارک کادورہ کرکے پارک کے رکھ رکھائو اوردیگرسہولیات کاجائزہ لیا۔ انہوں نے ان پارکوں میں جاری تجدید ومرمت کے کام کا معائینہ کیا اورمتعلقہ حکام کوبنچوں کونصب کرنے ،روشنیاں لگانے اوردیگرسہولیات دستیاب کرنے کی ہدایات دیں تاکہ یہاں آنے والے لوگوں کوبہتر سہولیات دستیاب ہوسکیں ۔انہوں نے کہاکہ شعبہ سیاحت کوریاست کی اقتصادیات میں نمایاں مقام حاصل ہے اس لیے یہاں آنے والے سیاحوں کوبہترسہولیات فراہم کرنالازمی ہے ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے رندھاوانے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کے سوچھ بھارت ابھیان کوکامیاب بنانے کے لئے عوام کاتعاون لازمی ہے تاکہ اس سلسلے میں صدفیصدنشانہ کوحاصل کیاجاسکے ۔ڈائریکٹر فلوریکلچر ببلی رکوال اس دورے کے دوران ایم ایل سی کے ہمراہ تھیں۔