راجوری//ہر سال کی طر ح امسال بھی راجوری میں وشوکرما ڈے منایاگیا۔یوگیش شرماچیئرمین وشوکرما ایسوسی ایشن نے وشوکرما ڈے پر ایک تقریب منعقد کی۔ اس موقعہ پر تمام کاریگروں نے اپنے آلات ہتھیاروں کی پوچا کی ۔ واضح رہے کہ وشوکرما ڈے پر تمام مزدور اپنے آلات اور مشینوں کی پوجا پاٹ کرتے ہیں ۔اس روز کوئی بھی کام نہیں کیا جاتا بلکہ کاریگر اپنے ہتھیار صاف ستھرے رکھتے ہوئے ان کی پوجا کرتے ہیں اوردوسرے دن کام پر نکل پڑتے ہیں ۔ یوگیش شرما نے مزدورں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت ولگن سے مزدوری میں یقین رکھیں اور کام کو ایمانداری سے انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ وشوکرما ڈے کا مطلب اپنے اوزاروں کی پوجا کرناہے جن سے روزی روٹی حاصل کی جاتی ہے ۔