تاشقند//ہندوستانی باکسر دیپک (51 کلوگرام) اور محمد حسام الدین (57 کلوگرام) نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر آئی بی اے مینز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ 2023 کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلی جارہی عالمی چیمپئن شپ میں دیپک نے اپنے حریف سکین بیبوسینوف کو سنسنی خیز مقابلے میں 5-2 سے شکست دیکل کھیلے گئے ایک اور میچ میں حسام الدین نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں روس کے ایڈورڈ ساون کو 5-0 سے شکست دی۔