سرینگر//اتوار کو ایک بار پھر شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیرمیں ہلکی بارشیں ہوئیں اور کچھ مقامات پر ایک بار پھر ژالہ باری بھی ہوئی۔ وادی کشمیر میں اگرچہ اتوار صبح سے ہی دھوپ کھلی تھی تاہم بعد دوپہر شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں موسم ابر الود ہوا ، اور سرینگر میں ہلکی بارش ہوئی۔ اس دوران بارہمولہ، شوپیاں اور پلوامہ میں بادل گرجنے کے ساتھ ہی شدید بارشیں بھی ہوئیں اور کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ بعد دوپہر ہندوارہ کے لچھم اور اس کے ملحقہ علاقوں میں قریب 10منٹ تک شدید ژالہ باری ہوئی جس کے بعد شدید بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ میوہ درختوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں بعد دوپہر شدید بارشیں ہوئیں ہے ۔ادھرپیر پنجال خصوصاً مینڈھر میں آندھی، ژالہ باری اور شدید بارشیں ہوئیں۔