سرنکوٹ// ممبراسمبلی سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم نے پنچایت نیڑیاں، ملان اورپھاگلہ کادورہ کرکے وہاں سی آر ایف کے تحت بن رہی سڑک کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر عوام نے ممبر اسمبلی سے شکایت کی کہ سال 2010 میں اس سڑک کی تعمیر کاکام شروع کیاگیاجو آج تک مکمل نہیں ہوا۔انہوںنے کہاکہ لوگوںنے اپنے مکانات اور کھیتوں کی پرواہ کئے بغیر زمین سڑک کیلئے دی جسکا آج تک محکمہ کی طرف سے کوئی معاوضہ بھی نہیں دیا گیا اورافسوس یہ ہے کہ سڑک بھی تعمیر نہیں ہوپائی ۔انہوںنے کہاکہ تینوں پنچایتوں میں سات کلو میٹر سڑک تعمیر ہونے کے باوجود 150 میٹر سڑک التوا میں ڈال دی گئی ہے۔انکاکہناتھا کہ اس سڑک کے نہ بننے سے ایک تو فصلیں تباہ ہورہی ہیںاور دوسرا آٹھ ہزار کی آبادی سڑک روابط نہ ہونے سے پریشان ہے ۔ ایم ایل اے سرنکوٹ نے عوام کو اس بات کا یقین دلایا کہ اس 150 میٹر سڑک کو پندرہ دنوں کے اندر اندر مکمل کیاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ وہ یہاںکی عوام کی پریشانیوںسے بخوبی واقف ہیں اور سڑک سمیت دیگر تمام مسائل حل کئے جائیںگے ۔اس دوران سرپنچ پنچایت ملان اللہ دین اور دیگر لوگ بھی موجو دتھے ۔