جموں //جموں میں نیشنل کانفرنس کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس دوران ایڈوکیٹ رتن لال گپتا کومتفقہ طور پر پارٹی کا صوبائی صدر جموںمنتخب کیا گیا۔ نیشنل کانفرنس کے سابق وزیر اور ریاستی سکریٹری سید مشتاق احمد شاہ بخاری نے ایڈوکیٹ گپتا کا نام اس عہدے کے لیے تجویز کیا جبکہ سینئر لیڈر اور سابق وزیر اجے کمار سدھوترا نے حمایت کی۔نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور صوبائی نائب صدر انیل دھر مبصر تھے جنہوں نے شیر کشمیر بھون میں سینئر عہدیداروں اور ممتاز کارکنوں کی موجودگی میں منعقد ہونے والے الیکشن کی نگرانی کی۔ڈاکٹر کمال ، سادھوترا ، مشتاق بخاری اور دیگر سینئر رہنماو¿ں نے ایڈوکیٹ گپتا کو ان کے بلا مقابلہ انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ۔لیڈران نے اُمید ظاہر کی کہ گپتا صوبہ میں پارٹی کو مزید مظبوط بنانے کےلئے اہم رول ادا کریں گے اور ان کی قیادت میں پارٹی مزیدترقی کرے گی ۔کیونکہ ان کے پاس ایک وسیع تجربہ موجود ہے ۔ گپتا نے اس دوران قیادت ، کیڈر اور نچلی سطح کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور کہا کہ وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔نئے صوبائی صدر کو ان کے متفقہ انتخاب پر شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں ہار پہنائے گئے۔اس موقع پر موجودلیڈران میں جاوید احمد رانا ، شیخ بشیر احمد ، خالد نجیب سہروردی ، عبد الغنی ملک ، بابو رام پال ، بابو جگجیون لال ، حاجی محمد حسین ، قاضی جلال الدین ،برج موہن ، ماسٹر نور حسین کے علاوہ دیگر لیڈران اور کارکنان بھی شامل تھے۔