جموں//جموں اینڈکشمیر نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ نے اپنی پانچویں ریاستی سطح کی کانفرنس میں بحث وتمخیص کے بعد تنظیم کی مرکزی کمیٹی کی تشکیل دی ۔اس دوران کانفرنس کے ڈیلی گیٹ سیشن میں متفقہ طورپرمحمدغفورڈار کو دوسری مرتبہ تنظیم کاصدربنائے جانے پراتفاق کااظہارکیاگیا۔ اس موقعہ پرتشکیل دی گئی مرکزی کمیٹی حسب ذیل ہے ،محمدغفورڈار صدر، راجندرکمارسینئرنائب صدر، اکھل شرمانائب صدر ، حاجی پرویزاقبال ایڈوائزر ، انجینئر نذیراحمدمولوی ریاستی جنرل سیکریٹری ، نریش شرما سیکریٹری، افشان جوائنٹ سیکریٹری ،جبین اختر جوائنٹ سیکریٹری ،کرن سنگھ فائنانس سیکریٹری ، حاجی جہانگیراحمد چیف آرگنائزر ، حینادیوی اوروجے چوہدری آرگنائزرکے طورپرنامزدہوئے جبکہ سنگیتا پریہارکوپبلسٹی سیکریٹری ،اس کے علاوہ پیران دتہ کوضلع صدر جموں ، برکت علی ضلع صدر ڈوڈہ، آصف اقبال میر راجوری، محمدرفیق پونچھ ، اپدیش سنگھ کٹھوعہ ،رفیق بٹ کوضلع صدر کشتواڑکی ذمہ داری تفویض کی گئی۔