پونچھ//یوم آزادی کی تقریب کے دوران ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے ضلع میں بہتر کارکردگی کے لئے نیشنل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نامی غیر سرکاری تنظیم کو ایوارڈ سے نوازا۔ریاستی وزیر اور ضلع ترقیاتی بورڈ کے چیئرمین سیدبشارت بخاری نے تنظیم کے چیئرمین عظیم علی شاہ کواعزاز سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔پونچھ کی مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات نے عظیم علی شاہ اور ان کے ساتھیوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔