سرینگر//نیشنل انسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ،ڈاکٹر جاویداحمد وانی نے منگلوار کو لیفٹینٹ گورنرمنوج سنہا سے ملاقات کی۔ڈاکٹر جاوید نے لیفٹینٹ گورنر کوانسٹی چیوٹ کے کام کاج کی جانکاری دی اور انسٹی چیوٹ میں فراہم کورسز ،ڈھانچہ اوردیگر سہولیات سے باخبر کیا۔لیفٹینٹ گورنر نے انہیں انسٹی چیوٹ کے کام کاج کو مزیدبہتر بنانے کیلئے اقدام کرنے کوکہا۔