نوشہرہ //نوشہرہ میں غیر قانونی طور پر چلائی جارہی ایک پالی تھین فیکٹری کو محکمہ دیہی ترقی کے حکام نے سربمہر کرکے اس کے اندر سے کافی مقدار میں کچا سامان اور مومی لفافے برآمد کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر جموں آر کے بٹ ،اے سی ڈی راجوری نور عالم ، ضلع پنچایت افسر راجوری شفیق احمد اور پولیوشن کنٹرول بورڈ کی ٹیم نے سوموار کو نوشہرہ کی شیو نگر کالونی میں غیرقانونی طور پر چل رہی ایک پالی تھین فیکٹری پر چھاپہ مارا جس دوران ٹیم کو فیکٹری کے اندر سے کافی مقدار میں سامان جو مومی لفافے بنانے کیلئے رکھاگیاتھا، ملا اور چار کوئنٹل سے زائد لفافے بھی ملے ۔ٹیم نے موقعہ پر ہی فیکٹری کوسربمہر کردیا اور مالک کومتنبہ کیاکہ اگرا س نے دوبارہ فیکٹری چالوکرنے کی کوشش کی تو پولیس کارروائی کا سامنا کرناپڑے گا۔ٹیم نے مقامی دوکانداروںکو ہدایت دی کہ وہ مومی لفافے کا استعمال ترک کریں ۔اس دوران مقامی افسران بھی ٹیم کے ہمراہ تھے ۔