مینڈھر// منکوٹ کے ساگرہ علاقے میں دو نمبرداروں کی تعیناتی اور بنیادی سہولیات کے فقدان پر لوگوں نے شدید احتجاج کیاجس کی وجہ سے مینڈھر۔پونچھ روڈ پر کئی گھنٹوں تک روڈ ٹریفک کیلئے بند رہی ۔ساگرہ علا قہ میں نمبر داری کے مسئلہ کو لیکر کچھ لوگ ضلع تر قیا تی کمشنر پو نچھ کے پا س گئے جس دوران موصوف نے تحصیلدار منکوٹ کو دو نمبردار تعینات کرنے کو کہا لیکن پھر ایک تیسرا گروپ بھی ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش ہو ااور کہاکہ ایک ہی نمبردار تعینات ہوناچاہئے جس کیلئے باضابطہ چنائو کرایاجائے ۔اس پرضلع تر قیا تی کمشنر نے تحصیلدار منکو ٹ کو ایک چھٹی لکھی کہ الیکشن کر وایا جا ئے جس کے بعد ایک گر وپ نے نمبرداری کے مسئلہ پر احتجاج کیا۔مظاہرین کاکہناتھاکہ اگر انہیں پہلے نمبردار دیاگیاتھا تو اب پھر انتخابات کرانے کی کیا ضرورت ہے ۔ اسی احتجاج نے بعد میں دوسری شکل اختیار کرلی اور لوگوںنے پانی اور بجلی و دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر انتظامیہ و حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گز شتہ کئی دنو ں سے علا قہ میں پا نی اور بجلی کی عد م دستیا بی ہے جس کی وجہ سے لو گو ں کو مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پینے کی صاف پانی کی عد م دستیا بی کی وجہ سے لو گو ں کو کئی کلو میٹر دور سے پا نی لا نا پڑ رہا ہے لیکن محکمہ پی ایچ ای کے ملا زمین او ر افسر ان کو ٹس سے مس نہیں ۔ لو گو ں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی مر تبہ محکمہ کے اعلیٰ افسر ان کو بھی اس بارے میںآگا ہ کیا کہ علا قہ میں پانی کی سپلا ئی نہیں ہورہی ہے لیکن وہ خواب خرگوش میں سورہے ہیںاور انہیں آج سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور کیاگیاہے ۔ لو گو ں کا کہنا تھا کہ محکمہ بجلی کا یہ حال ہے کہ شام ڈھلتے ہی بجلی کی سپلائی بند کردی جاتی ہے او ر وہ لوگ21ویںصدی میں بھی لالٹین جلاکر روشنی کا انتظام کرتے ہیں۔ احتجاج کو دیکھتے ہو ئے ممبر اسمبلی مینڈھر جا وید احمد رانا بھی مو قعہ پر پہنچے اور احتجا جیو ں کے ساتھ با ت چیت کی ۔ انہو ں نے کہا کہ میں محکمہ پی ایچ ای اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسر ان سے بات کی جائے گی اور سپلائی میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیںگے ۔انہوںنے کہاکہ نمبر داری کے مسئلہ پر بھی ضلع تر قیا تی کمشنر سے بات کی جائے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ ما ہ رمضان آرہا ہے اور لو گو ں کو تمام بنیا دی سہو لیات فر اہم کر وانا پہلی ترجیح ہونی چاہئے اوراس بات کو یقینی بنایاجائے کہپ لوگوں کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہ آئے ۔